بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی 33کنٹینوں کے میٹر عدم ادائیگی بل کی بنا پر اتارنے کا حکم

بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کی 33کنٹینوں کے میٹر عدم ادائیگی بل کی بنا پر ...

  

ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاالدین زکریا یونیورسٹی کی 33کنٹینوں کے میٹر عدم ادائیگی بل کی بنا پر اتارنے کا حکم دے دیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی کا شعبہ سٹیٹ بجلی کے بل لینے میں (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

ناکام ہو گیا ۔ یونیورسٹی کی 33کنٹینوں کے ذمے بجلی کے بل کی مد میں 4لاکھ روپے واجبات ہیں جو وصول نہیں کئے جاسکے ۔شعبہ سٹیٹ کی جانب سے شعبہ منٹی ننس کو بھیجی گئی لسٹ کے مطابق ریکوری نہیں ہوسکی جس پر ڈائریکٹر مینٹی ننس نے فوری طور پر ناہندگان کے میٹر کاٹ کر رپورٹ کرنے کاحکم دے دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -