ڈینگی کے حوالے سے صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے لاہور میں ویڈیو لنک میٹنگ کا انعقاد

ڈینگی کے حوالے سے صوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے لاہور میں ویڈیو لنک ...

  

ملتان(وقائع نگار)ملتان سمیت صوبہ بھر کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ویڈیو لنک میٹنگ لاہور میں ہوئی۔جسکی صدارت صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

خواجہ عمران نے کی۔میٹنگ میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے صحت افسران نے ڈینگی کے مریض،سرویلنس اور احتیاطی تدابیر کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ڈسٹرکٹ ملتان کے کمشنر آفس میں ویڈیو لنک میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک اور وبائی امراض کنٹرول پروگرام کے ضلعی انچارج ڈاکٹر عطاء الرحمن نے شرکت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے ڈینگی پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک ضلع ملتان میں ایک ڈینگی سے متاثرہ مریض سامنے آیا ہے جبکہ مظفرگڑھ سے دو مریض،ڈی جی خان سے ایک مریض بلوچستان اور وزیرستان سے دو،دو مریض نشتر ہسپتال لائے گئے ہیںَ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -