ڈیرہ ،محرم الحرام ،ریسکیو 1122 اہلکاروں نے فرائض سنبھال لئے
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ ) ریسکیو1122کے ریسکیورز نے محرم الحرام کے دوران تھانہ جات پر اپنی ڈیوٹیاں دینا شروع کر رکھی ہیں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبر پختونخواہ ڈاکٹر اسد علی خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عمران خان کی ہدایت پر ایمر جنسی آفیسر عرفان اللہ مروت کی قیادت میں ریسکیورز نے ریسکیو1122کی ایمبولینسز کے ہمراہ شہر کے مختلف تھلہ جات پر مستعدی سے ڈیوٹیاں سر انجام دیں اور تھلہ متولیان کی مشاورت سے مختلف ایمر جنسیوں پر کام کیا ،ریسکیو1122کی بروقت سروسسز پر مختلف تھلہ جات کے متولیان نے ریسکیو1122کے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122خیبر پختونخواہ ڈاکٹر اسد علی خان اور ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔