ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائی ،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائی ،ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

  

ٹانک (نمائندہ پاکستان)ٹانک پولیس کی کامیاب کارروائیاں ، سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران تھانہ گل امام اور تھانہ ملازئی کے حدود سے بھاری اسلحہ سمیت ملزمان گرفتار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاہ نذر خان کی خصوصی ہدایت پر تھانہ گل امام کے SHO انسپکٹر خالد محمود نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گاوں اندری سے منشیات فروش مدو ولد محمد خان کے گھر سے 200 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ منشیات فروش کو عدم موجود پایا تاہم منشیات فروش کے بھائی اصل گل سے 1 عدد SMG اور ایک عدد رائفل اور 165 کارتوس اور 5 عدد میگزین برآمد کئے جبکہ ایک اور کارروائی میں SHO تھانہ ملازئی SI کفایت اللہ نے کڑی احمد شاہ میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری علم ولد احمد گل کی گرفتاری کے لیے چاپہ مارا تاہم ملزم کو عدم موجود پاکرملزم کے چچا حسین گل قوم بیٹنی سکنہ کڑی احمد شاہ کو گرفتار کرلیا جسکے قبضہ سے اسلحہ برامد کرلیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -