انصاف سٹوڈ نٹس فیڈریشن کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
ٹانک(نمائندہ پاکستان) انصاف سٹوڈ نٹس فیڈریشن کا اپنی ہی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،کرپٹ ہسپتال انتظامیہ کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے حالیہ دوائیوں کے چوری میں ملوث اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے جنرل او پی ڈی سٹور کو عوام کی سہولت کے لئے 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے ان خیا لا ت کا اظہار انصاف سٹوڈینٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر صدام محسود ،بلال درویش اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کے دوران کیا ان کا کہناتھا کہ 12 بجے کے بعد ہسپتال میں نہ ڈاکٹر اور نہ ہی دیگر عملہ جب کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے لیا گیا جنریٹر ناکارہ کر دیا گیا ہے جس کے باعث مریض ہسپتال میں بغیر بجلی کے اور ایکسرے مشین بھی بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں لائن میں کھڑا ہو نا کے بعد مایوس ہو کر واپس بازار کا رخ کرنا پڑتا ہے جہاں پر کمیشن خور مافیہ ان کو دونوں ہاتھوں سے لو ٹتے ہیں انہوں نے کہا کہا ایم ایس کی نااہلی کے باعث ہسپتال گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر کرپٹ اور نااہل عملے کو فوری تبدیل نہ کیا گیا تو صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے ۔