صوابی،موٹر سائیکل لفٹر،منشیات فروش سمیت11 ملزمان گرفتار
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر پولیس کی کارروائیاں‘ موٹر سائیکل لفٹر‘ منشیات فروش سمیت11 ملزمان گرفتار‘اسلحہ‘ منشیات اور دیگر اسلحہ برآمد‘ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی قیادت میں ایس ایچ او گدون شفیق خان بمع نفری پولیس نے ملک آباد پابینی روڈ پر ناکہ بندی کر رکھی تھی اسی اثناء میں ایک مشکوک موٹرسائیکل سوار جبران کو بعرض تلاشی روک کر موٹر سائیکل کے سائڈ ڈکن اور سیٹ کور کے نیچے 4301گرام چرس برآمد کیا گیاملزم جبران حسین سٹریٹ کرائم اور منشیات فروش کی وارداتوں میں ملوث ہیں ملزم آباء و اجداد کے زمانے سے منشیات فروشی جیسے لعنتی دھندے میں ملوث تھے ،ملزم کے خلاف پہلے سے 4مقدمات میں ملوث تھے جبکہ ڈی ایس پی سرکل چھوٹا لاہور افتخار خان کی قیادت میں ایس ایچ اولاہور نور الامین خان کودوران گشت خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری بمقام ہنڈ بیلہ نذد کنارہ دریائے سندھ پر موجود ہے ایس ایچ او نورالامین خان اور سب انسپکٹر نگاہ حسین نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری نوراز خان سکنہ گبگنی ٹوپی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2عدد ریپٹر12بور اور3عدد چارجر بمع کارتوس برآمد کیا گیا ملزم تھانہ گدون پولیس کو قتل مقدمہ میں تین سالوں سے مطلوب تھا ،جبکہ گزشتہ ہفتہ مدعی طاہر حسین نے تھانہ لاہو رمیں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ ان کا موٹر سائیکل اپنے برامدے میں کھڑا کرکے نماز عشاء کے لئے مسجد گیا واپسی میں ان کا موٹرسائیکل غائب تھا ،پولیس اور مدعی نے علاقہ میں پتہ و برادری کرکے معلوم ہوا کہ ملزم صدام نے موٹر سائیکل چوری کی ہے ،پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صدام تک رسائی حاصل کرکے گرفتار کیا گیا ان کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کی گئی ادھر پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران11اشتہاریوں کو گرفتار کرلیے جبکہ 7000گرام چرس برآمد کی گئی ۔ ایس ایچ او تھانی IDS شفیق خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ علاقہ گدون انڈسٹری سٹیٹ میں کسی کو بھی معاشرہ خراب کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دیں گے اور معاشرے سے منشیات کی اس لعنت کو ختم کرنے کے لئے گدون پولیس کو چوکس کیا ہوا ہے اور منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا تاکہ اس لعنت سے علاقہ پاک ہو