ملک کو مسائل کے گرداب سے صرف جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے :مظفر سید ایڈوکیٹ

ملک کو مسائل کے گرداب سے صرف جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے :مظفر سید ایڈوکیٹ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ موجودہ سیاسی حالات کے تناظر میں ملک کومسائل کے گرداب سے صرف جماعت اسلامی ہی نکال سکتی ہے کیونکہ ہماری سیاست کا محور معاشرے کی اصلاح اورترقی یافتہ وخوشحال پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے کوششیں کرنا ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے ہم قوم کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ جماعت اسلامی کے دست وباز رہیں اور آئندہ انتخابات میں اپنے مسائل کے پائیدار حل کی خاطر ہمارا ساتھ دیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفترپشاور میں جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر نورالحق کی سربراہی میں ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا جس نے صوبائی وزیر سے ملاقات کی۔ وفد میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ ودیگر شامل تھے۔ ملاقات کے دوران صوبائی وزیرنے پارٹی لیڈران کے ساتھ جماعتی امور اور صوبے کی مجموعی تعمیر وترقی کے لئے حکومتی کوششوں پرتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ موجودہ صوبائی اتحادی حکومت کی یہ اولین کوشش ہے کہ عوام کوان کے تمام حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے جائیں کیونکہ اس سے پہلے متعدد سیاسی جماعتوں نے عوام سے خالی وعدوں پرووٹ تولیاہے مگر اقتدار کے بعد انہیں اپنی ہی حالت پر چھوڑدیاہے اورانکے مسائل حل نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے تمام شعبہ جات کو عوام کاتابع بنانے کے لئے ایک ایسے اصلاحاتی ایجنڈے کی بنیاد رکھی ہے جس کے وجہ سے اب تمام شعبوں میں عوام کو بہتر انداز میں خدمات کی فراہمی ہورہی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سیاست منافقت سے پاک اورسچا ئی پر مبنی سوچ سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت گزرگیا ہے کہ عوام سیاستدانوں کے خالی اوردلفریب نعروں پریقین کرلیں کیونکہ عوام جان چکی ہے اوروہ صحیح معنوں میں اپنے مسائل کاحل چاہیتے ہیں۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے نائب امیر نے صوبے کے مالی معاملات میں وفاق کے ساتھ صوبے کا مقدمہ بہتر انداز میں اجا گر کرنے اورصوبے کے واجب الادارقوم کے حصول میں کوششیں کرنے پر صوبائی وزیر کے کردار کو سراہا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -