نوازشریف نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسدار ی کی، عابد شیرعلی

نوازشریف نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسدار ی کی، عابد شیرعلی

  

فیصل آباد ( اے این این)وفا قی وزیر پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ہمیشہ آئین و قانون کی پاسدار ی کی،انشاء اللہ (ن)لیگ ملک دشمن قوتوں کو شکست دے گی،سابق وزیراعظم نے خود کو احتساب عدالت میں پیش کردیا ، ان کے بھاگنے بارے جھوٹی پیش گوئیاں کرنیوالوں کو منہ کی کھانی پڑی۔ نواز شریف نے ثابت کر دیا کہ وہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی بات کی سابق وزیراعظم نواز شریف نے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف نواز رندھاوا ‘ چوہدری عبدالرحیم رندھاوا ‘ چوہدری تجمل حسین رندھاوا سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ نواز متحد ہے بعدازاں، ملک کے باشعور عوام اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مسلم لیگ ہی وہ واحد جماعت ہے جو ملک کو درپیش دہشت گردی اور دیگر مسائل سے نجات دلا سکتی ہے ، سابق وزیراعظم محمد نوا ز شریف نے ملک کو تعمیر و ترقی کی جس راہ پر گامزن کیا ہے اس کی منزل ایک خوشحال اور ترقیافتہ پاکستان ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بھر پور طریقہ سے کامیابی حاصل کرے گی ‘ اپوزیشن جماعتیں بکھر رہی ہیں ‘ لوگ کنٹینر سیاست کو مسترد کرچکے ہیں ۔انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ بھر پور انداز میں میں عام انتخابات کی تیاریاں کریں مسلم لیگ(ن) کراچی اور سندھ سمیت پورے ملک میں عوامی تائید کے ساتھ حکومت بنا ئے گی ۔

عابد شیرعلی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -