مرضی کیخلاف شادی کرنے پر لڑکی نے شوہر کر کالا پتھر پلا دیا‘ نشتر ملتان میں جاں بحق

مرضی کیخلاف شادی کرنے پر لڑکی نے شوہر کر کالا پتھر پلا دیا‘ نشتر ملتان میں ...

  

بھکر(نامہ نگار)مرضی کے خلاف شادی کرنے پر لڑکی نے خاوند کو کا پتھر پلا دیا ،نوجوان نشتر ہسپتال میں دم توڑ دیا ، پولیس تھانہ منکیرہ نے اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی نواحی علاقہ گوندو کے(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

رہائشی 24سالہ نوجوان محمد بشیر کی ایک ہفتہ قبل شادی ہوئی لڑکی شادی پر رضا مند نہ تھی لڑکی نے مرضی کے خلاف شادی ہونے پر اپنے خاوند محمد بشیر کو لڈ ڈرنک میں کالا پتھر ملا کر پلا دیا جس سے بشیر کی حالت غیر ہو گئی جسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا ورثاء نے کاروائی سے انکار کر دیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -