جولائی،اگست2017ء،دالوں کی قومی درآمد میں22فیصد کمی ریکارڈ

جولائی،اگست2017ء،دالوں کی قومی درآمد میں22فیصد کمی ریکارڈ

  

ملتان(جنرل رپورٹر)رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی دو ماہ میں جولائی اور اگست کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 22 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2017ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 29.08 ملین ڈالر کی کمی سے درآمدات کا مجموعی حجم 102.670 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گذشتہ مالی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات کا حجم 131.750 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں پہلے دو ماہ کے دوران ایک لاکھ 50 ہزار 150 میٹرک ٹن دالیں درآمد کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران دالوں کی درآمدات ایک لاکھ 29 ہزار 332 میٹرک ٹن تک کم ہو گئیں۔ اس طرح بالحاظ وزن دالوں کی درآمدات میں 14 فیصد یعنی 20 ہزار 818 میٹرک ٹن کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق اگست 2016ء کے مقابلہ میں اگست 2017ء کے دوران دالوں کی درآمدات میں 27.43 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 22.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -