غربت سے تنگ باپ نے کالا پتھر پلا دیا‘ نشتر میں زیر علاج 8 سالہ بچی دم توڑ گئی

غربت سے تنگ باپ نے کالا پتھر پلا دیا‘ نشتر میں زیر علاج 8 سالہ بچی دم توڑ گئی

  

ملتان(کرائم رپورٹر)جلالپور پیروالہ میں غربت سے تنگ آ کر باپ کا اپنے تین بچوں کو کالا پتھر دینے کا معاملہ ،نشتر میں زیر علاج 8سالہ کومل دم توڑ گئی ۔واضح رہے کہ تین روز قبل محمد جاوید(بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

نامی شخص نے اپنے تین معصوم بچوں کو کالا پتھر پلا کر خود بھی کالا پتھر پی لیا تھااس کے بچے10 سالہ کنزا، 8 سالہ کومل، 4 سالہ احسن کو نشتر منتقل کیا گیا ۔ان میں 10سالہ کنزا موقع پر دم تو ڑ گئی تھی جبکہ 8سالہ کومل گزشتہ روز دم توڑ گئی جاوید کی بیوی ریحانہ کی درخواست پر تھانہ صدر جلالپور میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -