بجلی چوری میں میپکو ملازمین کا تعاون‘ انتظامیہ کا ایکشن کا فیصلہ

بجلی چوری میں میپکو ملازمین کا تعاون‘ انتظامیہ کا ایکشن کا فیصلہ

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) بجلی چوروں کے ساتھ میپکو اہلکاروں کی ملی بھگت پر میپکو انتظامیہ نے ملوث ملازمین کے خلاف بھی ایکشن لینے کا فیصلہ کرلیا ۔بتایا گیا ہے کہ ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑی جانے پر صارف کے ساتھ ساتھ لائن سپرٹینڈنٹس ، میٹر ریڈر(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

اورلائن مین کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میپکو انتظامیہ کی جانب بجلی چوروں کے خلاف شروع کی گئی مہم کے دوران صارفین کی بڑی تعداد ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلی گئی ہے۔ میپکو نے حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے بجلی چوروں کے خلاف الیکٹریسٹی ایکٹ کے بجائے صدراتی ( ترمیمی) آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرانا شروع کردئیے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -