راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں7ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں7ملزمان گرفتار

  

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں,ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے10لیٹر کھلی شراب،03عدد پستول 30بور معہ 12روند ، 01عدد کلاشنکوف معہ 04روند برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے اللہ دتہ سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ نصیر آباد پولیس نے نعمان سے 05لیٹر کھلی شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے شبیر سے 01عدد چھری ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے شہباز سے 01عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے سہیل سے 01عدد پستول 30بور معہ07روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے دلاور سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند ، ناصر سے 01عدد کلاشنکوف معہ 04روند برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -