ایم ایل ایز کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے،عبدالقیوم خان

ایم ایل ایز کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے،عبدالقیوم خان

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق سینئر وزیر ممبر قانون ساز اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے ہ آزادکشمیر کے چیف ایگزیکٹیووزیر اعظم فاروق حیدرہیں ۔بیوروکریسی وزیر اعظم کے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے اور خدمت خلق کے جذبے سے عوامی مسائل مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔بصورت دیگر ہم وزیر اعظم کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے پہرہ دینگے ۔ایم ایل ایز کی شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔میاں نواز شریف نے وطن آکر مخالفین کے طوطے اُڑا دئیے ہیں اور عدلیہ کے سامنے پیش ہو کر ثابت کر دیا ہے ہم آئین قانون اداروں کا نہ صرف احترام کرتے ہیں بلکہ ان کے وقار مضبوط مستحکم بنانے کیلئے سب سے اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس چیمبر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آئین و قانون ،لمیرٹ کی بالادستی کیلئے تاریخی کردار ادا کر رہے ہیں اور بیوروکریسی کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ وزیر اعظم کے احکامات ہدایات پر عمل پیرا ہو کر بلاتاخیر ان پر عملدرآمد کرے اور عوام کے منتخب کردہ ممبران اسمبلی کی تجاویز سفارشات پر من وعن عملدرآمد کرے ۔یہاں سب عوام کے خادم ہیں کوئی افضل نہیں ہے۔سیکرٹریز سربراہان محکمہ جات سب ضلعی آفیسران ،اہلکاران اپنے دفاتر بیٹھ کر دروازے خلق خدا کیلئے کھلے رکھیں اور تاحال وی آئی کلچر کی باقیات کو ختم کریں ۔اگر وزیر اعظم کے احکامات ہدایات پر عملدرآمد میں بھی روایتی طرز عمل تاخیر رکاؤٹوں کا باعث بنتا ہے تو یہ ناقابل قبول ہے۔جس کاعلاج از بس ضروری ہے اور ہم ایم ایل ایز خو دان کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے پہرہ دینگے امید رکھتے ہیں سرکاری محکموں کے حکام ملازمین وہ نوبت نہیں آنے دینگے جب ماضی میں وزیر اعظم کے سامنے آفیسران کو خوار کیا جاتا تھا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -