بھارت مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنیکی کوشش کررہا ہے،مولانا عبدالعزیز

بھارت مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنیکی کوشش کررہا ہے،مولانا عبدالعزیز

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)امیرجماعۃ الدعوہ آزادکشمیر مولاناعبدالعزیزعلوی نے کہاہے کہ ہندوستان مسئلہ کشمیر کو سبوتاژ کرنے کے لیے عالمی سطح پر جھوٹ کا سہارالیتاہے ۔جبکہ امریکہ اسرائیل اس کی مدد کرتے ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ جب بھی اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ہے ۔سردخانے کی نذرکردی گئی ہے ۔اقوام متحدہ اپنی پاس کردہ قراردادوں پر عمل کروانے سے قاصر ہے ۔اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ مسلمانوں کو اپنے مسائل خود ہی حل کرنے ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے پاکستانی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی طرف سے جانداراندازمیں مسئلہ کشمیر پیش کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ اب اس سے آگے عمل کی ضرورت ہے ۔ہندوستان کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ دنیا کیا کہہ رہی ہے وہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا۔بھارت کی دہشتگردانہ کارروائیاں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں ۔سرحدوں پر کشیدگی معمول بن گیا ہے ۔اقوام متحدہ کے مبصرین بھی اپنی آنکھوں پرپٹی باندھ کر بیٹھے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حریت قائدین کی گرفتاریاں ،منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمے قائم کرکے عوام اور قائدین میں دوریاں بنانے کی مذموم سازشیں کی جارہی ہیں ۔وقت تیزی کے ساتھ گزرتا جارہاہے ۔اگر آزاد حکومت اور پاکستان نے کوئی عملی اقدامات نہ کیے تو تاریخی حادثہ ہوسکتاہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -