راولپنڈی،7محرم کے جلوس کے انٹری پوائنٹس کی تفصیلات جاری

راولپنڈی،7محرم کے جلوس کے انٹری پوائنٹس کی تفصیلات جاری

  

راولپنڈی( جنرل رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے 7محرم الحرام کے سب سے لمبے روٹ کے جلوس کے انٹری پوائنٹس کی تفصیلات جاری کردیں۔مقررہ انٹری پوائنٹس کے علاوہ دیگر کسی مقام سے انٹری کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔جلوس کے راستوں کو مکمل کلیئر رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس کی طرف سے علیحدہ ٹریفک پلان بھی جاری کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 7محرم الحرام کے سب سے لمبے روٹ کے جلوس جو کہ ہاؤس آف سائیں صادق سے برآمد ہوکرجامع مسجد روڈ امام بارگاہ قدیمی پر آکر اختتام پذیر ہوتا ہے۔جلوس کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کیلئے جلوس میں انٹری کیلئے مقررہ داخلی راستے رکھے گئے ہیں جن میں جلوس کے آغاز کا مقام گل گلزار ہاؤس عقب سائیڈ سائیں صادق ہاؤس،نزد مکان ازاں مرزا عبدالجبار نشتر سٹریٹ،نزد پاکیزہ ریسٹوریٹ سروس روڈ، نزد ٹرانسفارمر چوک روندہ روڈ ڈہوک علی اکبر، کمیٹی چوک ڈہوک کھبہ سائیڈ،اقبال روڈ ٹرن کمیٹی چوک، خواجہ جیولرز /شیخ وقاص جیولرز درمیانی گلی، فوارہ چوک چرچ سائیڈ،کشمیری بازار سائیڈ،بانسانوالہ چوک باغ سرداراں سائیڈ کے داخلی راستے شامل ہیں ۔مقررہ داخلی راستوں کے علاوہ تمام راستوں کو سیل کیا گیا ہے اور کسی بھی دیگر راستے سے کسی کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ماتمی جلوسوں کے راستوں پر کسی بھی قسم کی گاڑی ،موٹر سائیکل یا ریڑھی وغیرہ کی پارکنگ پر پابندی عائدکی گئی ہے ۔ جلوس کے راستوں کو مکمل کلیئر رکھنے کے لیئے مختلف مقامات پر ڈائیورشن لگا کر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا۔ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عوام الناس کی مدد، رہنمائی اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں خصوصی ہیلپ لائن051.9272616 پر سپیشل سکواڈ تعینات کر کے تمام جلوسوں کی ڈیوٹی پر وارڈن افسران کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -