ملک کو بحرانوں سے عمران خان ہی نکال سکتا ہے،پی ٹی آئی گوجرخان

ملک کو بحرانوں سے عمران خان ہی نکال سکتا ہے،پی ٹی آئی گوجرخان

  

گوجرخان (تحصیل رپورٹر) پاکستان کو موجودہ بحران سے عمران خان جیسا دلیر لیڈر ہی نکال سکتا ہے پاکستان تحریک انصاف گوجرخان کے جنرل سیکرٹری راجہ آصف رضا، انفارمیشن سیکرٹری عظمت مغل، یوتھ ونگ کے صدر گل اخلاق تھتھال ایڈووکیٹ ٹریڈرز ونگ کے صدر خان قیصر لیبر ونگ کے صدر مصطفی قریشی آئی ایس ایف کے صدر وقاص قریشی ویمن ونگ کی صدر ثمینہ خاور نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جس طرح تحصیل صدر چوہدری محمدعظیم نے تحصیل گوجرخان کی صدارت سنبھالنے کے بعد گوجرخان میں تنظیم سازی اور لوگوں کو پارٹی میں شامل کیا اس سے تحریک انصاف گوجرخان میں ناقابل شکست ہو گئی ہے چوہدری محمد عظیم اپنی سماجی اورفلاحی خدمات کے باعث گوجرخان کی عوام میں ہردلعزیز مقبول لیڈر ہیں اور بہت جلد گوجرخان کی مشہور شخصیات ان کی دعوت پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گی انہوں نے کہا کہ طارق عزیز بھٹی کی شمولیت سے تحریک انصاف گوجرخان میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گئی ہے اور پی ٹی آئی کے تمام ونگز اور باڈیز طارق عزیز بھٹی کو خوش آمدید کہتے ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -