ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا نظامت صحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کا نظامت صحت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا دورہ

  

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مظفرآبادمسعود الرحمان کا نظامت صحت(متعدی امراض)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کا دورہ۔نظامت صحت نامساعد حالات میں ڈینگی فیور،ملیریا ودیگر متعدی امراض،محلق امراض کی روک تھام کیلئے نمبرآزما ہیں۔ضرورت کے مطابق اس شعبہ کی مکانیت کے معاملہ کو جلد یکسو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان نے گزشتہ روز نظامت صحت عامہ متعدی امراض ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس مظفرآباد کا اچانک دورہ کیا۔نظامت صحت عامہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ آفس کا سٹاف ڈینگی فیور،ملیریا ودیگر ملحق امراض کی روک تھام کیلئے نامساعد حالات میں امور سرانجام دے رہے ہیں نظامت صحت متعدی امراض کا مرکزی دفتر ہے۔جہاں ایک روم میں چار چار شعبے چلائے جا رہے ہیں۔ایک روم میں شعبہ شماریات،شعبہ انٹو،ریفرنس آفیسران سمیت 43اہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اے ڈی ایچ او آفس کے لیب سٹور ٹینٹ میں قائم لمحہ فکریہ ہے۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے دو دفاتر جملہ شعبہ جات کا وزٹ کیا۔ریفرنس لیب میں ڈپٹی کمشنر کو ایڈیز لاروا کے سنمپل دیکھائے گئے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا آج تک صحت عامہ کے اس اہم شعبہ کو مکانیت ضرورت کے مطابق دی جا سکی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمود کیانی ڈاکٹر سردار ظفر اقبال غلام فرید نواز،محمد ریاض قریشی محمد حسین،راجہ بدر منیر،سید لیاقت حسین نقوی،عبدالرشید مغل کے علاوہ دیگر نے بھی میٹنگ میں انہیں درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر مظفرآباد نے یقین دلایا صحت عامہ کے شعبہ متعدی امراض کی مکانیت کی فراہمی کے معاملہ کو جلد یکسو کیا جائے گا۔ان نامساعد حالات میں کام کرنے والے آفیسران ددیگر اہلکاران کے کردار کو سراتے ہیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -