ماہانہ جیب خرچ نہ ملنے پر محکمہ برقیات مظفرآباد کے میٹرریڈرنے بے سہارا خاتون کی بجلی کاٹ دی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)ماہانہ جیب خرچہ نہ ملنے پر محکمہ برقیات مظفرآباد کے میٹر ریڈر نصیر احمد نے غریب بے سہارا خاتون کی بجلی کاٹ دی ہر ماہ میٹر دیکھے بغیر چار سے پانچ ہزار بل تھہما دیتا ہے ہر ماہ پانچ ہزار روپے کا بل کہاں سے لا کر دوں ۔لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہوں ۔ان خیالات کا اظہار دومیل سیداں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر آمنہ بی بی زوجہ صالخین نے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ میٹر ریڈر نصیر احمد سارا دن محلے میں گھس کر بلااجازت لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے ۔دستک تک نہیں دیتا۔اکیلی عورت دیکھ کر بلاوجہ تنگ کرتا ہے ہر ماہ باقاعدگی سے بل ادا کرتی ہوں مگر مذکورہ میٹر ریڈر نے بلاوجہ تنگ کرنا معمول بنا رکھا ہے ۔ہر ماہ اپنا خرچہ مانگتا ہے میں بجلی کا بل دوں یا اسے خرچہ دوں ۔میں غریب عورت ہوں چھوٹے چھوٹے بچے ہیں ۔اپنی فریاد لے کر کہاں جاؤں ۔پہلے بھی دوبار بجلی کاٹ چکا ہے گرمی میں دن اور رات گزارنا مشکل ہے ۔انہوں نے وزیر برقیات،چیف انجینئر ،ایکسےئن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رشوت خور میٹر ریڈر نصیر احمد کے خلاف کارروائی کریں ۔مذکورہ میٹر ریڈر اپنے ایریا میں ماہانہ بھتہ لیتا ہے جو نہ دے اسے ضرورت سے زیادہ تنگ کرتا ہے ۔