اقوام متحدہ کشمیریوں کا قتل عام بند نہ کراسکی،مہر النساء
مظفرآباد (بیورورپورٹ ) مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر مہرالنساء نے کہا ہے کہ مسلم کانفرنس سے بے وفائی کرنے والے اپنے بدترین انجام کے لیے تیا ر رہیں مسلم کانفرنس نظریہ اور عقیدے کی حامل سیاسی قوت اور ریاست کے اندر پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے مہر النساء نے اقوام متحدہ کو نا کام ترین ادارہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل نہ کشمیریوں کا قتل عام بند کروا سکی اورنہ ہی اپنے پاس کردہ قراردوں پر عملدرآمد کروانے میں کامیاب ہو سکی ہے 72سال گزرنے کے باوجود اقوام متحدہ 70سالہ تنازہہ کشمیر کے حل کے لیے بھارت کو استصواب رائے کے لیے مجبور نہیں کرسکی مہر النساء نے کہا کے وقت آگیا ہے کہ کشمیر ی عوام اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملد رآمد کے لیے از خود میدان میں اتریں انہوں نے کہا کہ ریاست کے اندرمسلم کانفرنس کا کردار محدود کرنے کی کوشش کرنے والوں کو اصل حقائق کا علم ہو چکا ہے عوام کے ضمیر خریدنے سے نظریاتی جماعتیں ختم نہیں کی جا سکتی آزاد کشمیر کی عدلیہ نے فلور کراسنگ کرنے والے منحرف رکن کے خلاف تاریخی فیصلہ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے ۔