مظفرآباد،انسدادڈینگی کیلئے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایجوکیشن کاآغازکردیا،ڈاکٹر محمود

مظفرآباد،انسدادڈینگی کیلئے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ ایجوکیشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈاکٹر محمود حسین کیانی SSO ، بدر حسین ملک ڈائریکٹر HE، ڈاکٹر سردار ظفر اقبال ADHO، ڈاکٹر ندیم الرحمان PTO، راجہ جاوید اکبر ڈپٹی ڈائریکٹر HEنے کہا عوام الناس کو ڈینگی سے بچاؤ کیلئے مظفرآباد شہر کے پانچ زون کے کالجز ، سکولزمیں ہیلتھ ایجوکیشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ ڈینگی کے خلاف جنگ میں اساتذہ کرام اور طلباء اہم کردار ادا کرسکتے ہیں ۔ پاکستان کے چاروں صوبوں میں ڈینگی نے وبائی صورتحال اختیار کررکھی ہے ۔KPK میں اس مرض سے ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔صحت عامہ کا جملہ ٹیکنیکل سٹاف ہیلتھ ایجوکیشن پر مامور کیا جا چکا ہے ۔انہوں نے کہا صحت مند جسم ہی زیور تعلیم آراستہ ہوسکتا ہے ۔ گذشتہ سال مظفرآباد میں ڈینگی کے 383 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ محکمہ صحت عامہ نے اس سال کے ابتداء ہی سے بروقت حکمت عملی واضح کرتے ہوئے پہلے مرحلہ پر ڈور ٹو ڈور لاروے سروے سرویلنس تلف مہم کا آغاز کیا گیا ۔ مہم کے دوران 500 سے زائد گھروں سے ایڈیز لاروا تلف کردیا گیا ۔مہم کے دوسرے مرحلہ پر وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی ، سیکرٹری صحت عامہ ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی ہدایت پر 25 ستمبر 2017 سے سکول ہیلتھ پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے ۔اس مقصد کیلئے شہر کے پانچ زون میں پانچ ٹیمز آگاہی مہم میں مصروف عمل ہیں ۔ انہوں نے کہا آگاہی مہم کے ذریعہ ہی اس مرض سے بچا جا سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء سے خطاب کے دوران کیا ۔ہیلتھ ایجوکیشن سیشن میں ڈاکٹر توصیف احمد ، پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول سہیلی سرکار فوزیہ صادق ، پرنسپل کوثر حسین ، سفیر خان HEO ، زاہداقبال SO، غلا م فرید نواز انٹو مالوجسٹ ، محمد ریاض قریشی ٹیکنالوجسٹ ، راجہ بدر منیر خان چیف ٹیکنیشن، انیلہ گیلانی ، سید وارث امام کاظمیJT، سید لیاقت حسین نقوی JT، سید آصف شاہ JT، سلمیٰ گیلانی LHS، نگہت خاکسار LHV ، کومل بخاری LHV ، راجہ فاروق JT، ظہیر احمد JT، راشدہ عالم LHV، روبینہ LHV ، شفق ملک FPO، چاندنی صمد FPO، سیدہ یثرب LHSکے علاوہ دیگر نے گذشتہ روز گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول سہیلی سرکار ، OPF سکول چھتر، ریڈ فاؤنڈیشن سکول گوجرہ، ایوے سینا سائینس کالج دومیل ، کشمیر ایجوکیشن اکیڈیمی جلال آباد، بیکن ہاؤس جلال آباد ، سٹار پبلک سکول ساتھرا ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چہلہ ، بوائز ہائی سکول چہلہ ، پبلک ہائی سکول چہلہ ، ڈریم وبرنٹ، نیشنل پبلک سکول چہلہ ، گرائمر پبلک سکول چہلہ ،صفہ پبلک سکول چہلہ ، رضا ماڈل سکول گوجرہ ، چائلڈ ویلفیئر اکیڈیمی گوجرہ کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارہ جات میں ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالہ سے ہیلتھ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقولہ ہے پرہیز علاج سے بہتر ہے ۔صفائی نصف ایمان ہے کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف حدیث رسول کی بجا آوری بلکہ انسانیت کی بھلائی بھی کی جا سکتی ہے ۔متعدد موذی امراض ڈینگی فیور سمیت سے بچا جا سکتا ہے ۔محکمہ صحت عامہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے یہ تما م تر اقدامات کررہا ہے ۔ ڈینگی کے حوالہ سے منظور شدہ پلان تا حال سیکرٹری مالیات کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث محکمہ کو فیلڈ ورک کے سلسلہ میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مزید کہا اگر محکمہ صحت عامہ کے شعبہ متعدی امراض کو ان کی ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں تو بڑی حد تک عوام الناس کوخطرناک بیماریوں سے بچایا جاسکتا ہے۔اس مرض کے خاتمہ کیلئے معاشرے کے ہر فرد نے کردار ادا کرنا ہے ۔ مظفرآباد کے شہری باشعور ہیں ۔ محکمہ کے اقدامات کے باعث بڑی حد تک ڈینگی کی وبائی صورتحال کنٹرول میں اس تسلسل کو جاری رکھنے کیلئے ہمیں آگے آنا ہو گا۔ مظفرآباد کے جملہ تعلیمی ادارہ جات کے سربراہان نے محکمہ صحت عامہ کے ہیلتھ ایجوکیشن پروگرام کو سراہتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز متعدی امراض کا خیر مقدم کیا ہے۔