متحدہ کو را کا ایجنٹ کہنے والی تحریک انصاف اب اتحاد کررہی ہے، نفیسہ شاہ

متحدہ کو را کا ایجنٹ کہنے والی تحریک انصاف اب اتحاد کررہی ہے، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد(آن لائن) پی پی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ساڑھے چار سال تک ایم کیو ایم کو (را) کی ایجنٹ جماعت کہتی رہی اور اب اسی پارٹی کی اتحادی بن گئی ہے اپوزیشن لیڈر ہمیشہ اسی جماعت کا ہوتا ہے جو پارلیمنٹ میں دوسرے نمبر پر ہوتی ہے اخلاقی طورپر اپوزیشن لیڈر پی پی کا ہونا چاہیے بدھ کو پارلیمنٹ میں آن لائن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نعرے لگانے والے خود ہی تبدیل ہوگئے ہیں ہمیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ اپوزیشن لیڈر کون ہے پی پی نے ہمیشہ عوام کی بات کی ہے اور کرتی رہے گی پی پی نے قانون سازی اور مشکل گھڑی میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلی ہے اور آگے بھی ایسا ہی کرے گی۔

نفیسہ شاہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -