اسحاق ڈار پر وقت سے قبل فرد جرم پراسیکیوشن کی ملی بھگت ہے،آفتاب باجوہ

اسحاق ڈار پر وقت سے قبل فرد جرم پراسیکیوشن کی ملی بھگت ہے،آفتاب باجوہ

  

اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل آفتاب باجوہ نے اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کیے جانے کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پراسیکیوشن کی ملی بھگت قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب باجوہ نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ پر فرد جرم عائد کرنے میں جلد بازی سے کام لیا گیا ہے، ان پر ایک ہفتے بعد فرد جرم عائد کی جانی چاہئے تھی لیکن پہلے فرد جرم عائد کرکے انہیں شک کا فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کردیا گیا جس کے باعث اسحاق ڈار نیب ریفرنس سے بری ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان پر ایک ہفتے بعد فردِ جرم عائد ہوگی لیکن اسحاق ڈار پر پہلے فردِ جرم عائد کردی گئی حالانکہ دونوں فریقوں کے خلاف ریفرنس ایک ہی وقت پر دائر ہوئے۔

آفتاب باجوہ

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -