جیل سے قیدیوں کافرار،سابق افسران نے انکوائری کو چیلنج کردیا

جیل سے قیدیوں کافرار،سابق افسران نے انکوائری کو چیلنج کردیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینٹرل جیل سے دو خطرناک قیدیوں کے فرار کیس میں چار سابق جیل افسران نے پولیس کی اعلی سطح کی انکوائری کو چیلنج کردیا ہے ۔بدھ کو عدالت نے سابق اسسٹنٹ جیلررحمان شیخ سمیت چار افسران کے خلاف غیرقانونی اقدام سے روکتے ہوئے عدالت نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پر آئی جی سمیت دیگر سے جواب طلب کرلیافریقین کو 12 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے فرار کے مقدمے میں ضمانت حاصل کرلی تھی ، بعد میں نامعلوم افراد کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کردیا گیا ، ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی کی انکوائری پر اعتماد نہیں ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -