کراچی ،کے الیکٹرک کا شیر شاہ میں کسٹمر سہولت کیمپ کا انعقاد

کراچی ،کے الیکٹرک کا شیر شاہ میں کسٹمر سہولت کیمپ کا انعقاد

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک نے اپنے فلیگ شپ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ’ اجالا‘ کے تحت شیر شاہ کے علاقے جہان آباد میں کسٹمر سہولت کیمپ منعقدکیا ۔ یہ کیمپ علاقے میں جاری ایریل بنڈلڈ کیبل (ABC)کی تنصیب کے سلسلے میں کمیونٹی کے بھرپور تعاون کے اعتراف میں لگایا گیا تھا۔تمام دن جاری رہنے والے اس ایونٹ میں میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (MALC)کے تعاون سے ایک ہیلتھ کیئر کیمپ بھی لگایا گیا جس میں 450سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئیں۔ اس کیمپ میں پاور یوٹیلٹی کی جانب سے نئے کنکشنوں کے حصول کے علاوہ صارفین کو آسان ماہانہ اقساط میں بلوں کی ادائیگی اور رعایت کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ خواتین اور بچوں کے لیے کیمپ میں مختلف صحت مند اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔ یہ سہولت کیمپ اس سے قبل اورنگی، لیاری، کورنگی ، لانڈھی اور ملیر میں لگائے گئے کیمپوں کا تسلسل ہے جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق ،’’صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے علاوہ اس کیمپ میں پاور یوٹیلٹی نے صارفین کو براہ راست رابطہ کا موقع فراہم کیا اور ان سے قیمتی آراء بھی حاصل کیں۔ادارہ صارفین کے ساتھ بہتر تعلقات کے علاوہ معاشرے کی بہتری کیلئے کوشاں ہے ۔‘‘مقامی کمیونٹی کے نمائندوں نے ایریل بنڈلڈ کیبل کے ساتھ 6پی ایم ٹیز اور 1سب اسٹیشن کی فوری تبدیلی پر کے الیکٹرک کو سراہا جس سے نہ صرف بجلی کے قابل بھروسہ ہونے میں بہتری آئی ہے بلکہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے لیے بھی کے الیکٹرک کے اقدامات کو سراہا اور علاقہ مکینوں سے اپیل کی کہ وہ پاور یوٹیلٹی کو بھرپورتعاون فراہم کریں تاکہ علاقے میں جاری ABC کی تبدیلی کو کامیابی سے مکمل کیا جا سکے۔ جہان آباد میں کل 900 کم قیمت میٹروں میں سے تقریباً300میٹرز نصب کیے جا چکے ہیں جبکہ دیگر میٹروں کی تنصیب بھی جاری ہے۔کے الیکٹرک کا فلیگ شپ ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ ’اجالا‘ تیزی سے جاری ہے جس کا مقصد 2017 کے اختتام تک 200علاقوں سے تعلق رکھنے والے دس لاکھ افراد کی معیار زندگی بہتر بنانا ہے ۔اب تک، 72علاقوں سے تعلق رکھنے والے600,000سے زائد افراد کو فائدہ پہنچ چکا ہے جبکہ اس پروجیکٹ کے ذریعے 3100سے زئد پی ایم ٹیز کو ABC پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ایریل بنڈلڈ کیبل کی تنصیب کے بعد بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے ۔کراچی کی ایک کم آمدنی والا علاقہ، گزدرآباد کو بجلی چوری اور لوڈشیڈنگ سے پاک علاقے میں تبدیلی کے عمل کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا گیا ہے اور معروف بین الاقوامی اخبار فنانشل ٹائمز نے اس علاقے کو ماڈل کمیونٹی کے طور پر پیش کیا ہے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -