اکادمی ادبیات کراچی کے زیر اہتمام محفل مسالمہ کا انعقاد

اکادمی ادبیات کراچی کے زیر اہتمام محفل مسالمہ کا انعقاد

  

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے زیراہتمام شہداء کربلا کی یاد میں’’ محفل مسالمہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت اردو کے نامور شاعرہ پروین حیدر نے کی۔ مہمان خاص اختر سعیدی ،اعزازی مہمان سکھر سے آئے ہوئے مہمان سید نور رضوی تھے۔ اس موقع پر قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کربلا حق و باطل کے درمیان ایک واضع پیغام ہے امام عالی مقام نے لشکر یزیدکے مقابلے اپنے ۲۷ جانثاروں کو قربان کرکے اسلام کو حیات نوبخشی اور اپنی اسی دنیا تک شہیداور مظلومین کربلا حق کی پہچان بن گئے اور تاریخ انسانی کے لیے سچ کا استقارہ اور حق کی شناخت رہے گئے۔اس وقع پرجن شعراء نے شہدء کربلا کو خراج تحیسن پیش کیا۔ ان میں، پروین حیدر، اختر سعیدی، سید نور رضوی، صغیر احمد جعفری، عرفان علی عابدی،امتہ الحئی وفا، فہمیدہ مقبول، افروز رضوی، زیب النساء زیبی، نصیر سومرو، عشرت حبیب، ریحانہ احسان ،عبدلصمد تاجی،طاہر سلیم سوزؔ ، سید مہتاب شاھ، ظفرعلی شاھ، اقبال سہیوانی، جمیل ادیب سید، دلشاد احمد دہلوی، غازی بھوپالی، تاج علی رعنا، تنویر حسین سخن، اقبال رضوی، وقار زیدی، محمد علی راہی، مہرالنساء مہر، نے اپنا کلام پیش کیا۔ قادربخش سومرو ریزیڈنٹ ڈائریکٹر نے آخر میں اکادمی ادبیا ت پاکستان کے جانب سے شکریہ ادا کیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -