نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1.82روپے یونٹ کمی کی منظوری دیدی

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 1.82روپے یونٹ کمی کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(صباح نیوز)نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ایک روپے 82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے تاہم نرخوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت 3 سو یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین پر نہیں ہو گا۔چئیرمین نیپرا طارق سدوزئی کی سربراہی میں نیپرا میں بجلی کے ٹیرف میں ردو بدل کی سماعت ہوئی، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے ماہانہ فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں اگست کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی تھی۔نیپرا نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی، بجلی کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو تقریبا ساڑھے 22 ارب روپے کا ریلیف ملے گا جو آئندہ بلوں میں دیا جائے گا۔

بجلی سستی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -