سندھ سینئر سٹیزن ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے کو نسل قا ئم کر دی گئی

سندھ سینئر سٹیزن ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے کو نسل قا ئم کر دی گئی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ سما جی بہبو د سندھ نے سندھ سینئر سٹیزن ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے 16ممبرا ن پر مشتمل کو نسل قا ئم کر دی ہے محکمہ کی جا نب سے جا ری نو ٹیفیکیشن کے مطا بق صوبا ئی وزیر سما جی بہبو د کو نسل کی چیئر پر سن ہو نگی جبکہ ایم پی اے ڈاکٹر سکندر میندھرو ،سید سر دا ر احمد ،مس ثمینہ ایس ورتے جی ،نا ئب صدر سینئر سٹیزن کیئر گو رز آرگنائزیشن ،شمیم احمد فر پو صدر کرا چی چیمبر آف کا مر س اینڈ انڈسٹریز ،محمد اسلم شیخ ریٹا ئر ڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ،ریٹا ئرڈ سر کا ر ی افسر میر حسین علی ،سندھ رو رل سپو ر ٹ آر گنا ئزیشن کے نما ئندے سمیت محکمہ خزا نہ ،صحت ،لو کل گورنمنٹ ،زکو ۃ و عشر ۔ٹرا نسپو ر ٹ ،خورا ک اور محکمہ زرا عت کے سیکریٹریز کو نسل کے ممبر ہو نگے جبکہ محکمہ سما جی بہبو د کے سیکریٹری کو نسل کے ممبر ،سیکریٹری کے طو ر پر اپنے فرا ئض انجا م دینگے ۔اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برا ئے سماجی بہبو دشمیم ممتا ز نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی نے بز ر گ شہریو ں کی فلا ح اور دیگر اہم سما جی مسا ئل کے حل کے لئے قابل تعریف قا نو ن سازی کی ہے جس پر عملدرآمد سے ہما را ملک حقیقی معنو ں میں فلا حی ریا ست بن سکتا ہے لیکن بد قسمتی سے سندھ اسمبلی کی جا نب سے کی جا نے والی قا نو ن سازی پر عملدرآمد میں سستی کے با عث ان قوا نین کے ثمرا ت عوام تک نہیں پہنچ پا تے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ بزر گ شہری ہما را قیمتی اثا ثہ ہیں ہما ر ی نئی نسل کو ان کے تجر با ت سے فا ئدہ حا صل کر نا چا ہئے لیکن بد قسمتی سے ہم نے ما ڈر نا ئزیشن کی آڑ میں اپنی ثقا فت کو بھلا دیا ہے انہو ں نے معا شر ے با لخصو ص نئی نسل سے اپیل کی کہ وہ اپنے بز ر گو ں کا خیا ل رکھیں اور انکے تجر با ت سے بھر پو ر فا ئدہ حا صل کریں ۔انہو ں نے امید ظا ہر کی کہ بز ر گ شہریو ں کے لئے قا ئم کی گئی کو نسل سندھ سینئر سٹیزن ایکٹ پر عملدرآ مد کے لئے اپنی بھر پو ر توا نا ئی کے ساتھ کا م کریگی ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -