میٹرو کیش اینڈ کیری اور یونی لیور سالوشنز میں اشتراک

میٹرو کیش اینڈ کیری اور یونی لیور سالوشنز میں اشتراک

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان اور یونی لیور فوڈ سالوشنز نے ایک بار پھر ہوٹلز،ریستورانز اور کیٹرنگ کی صنعت سے وابستہ پروفیشنلز شیف کی ’’غذائی تحفظ کے اصولوں‘‘ پر مبنی تربیت کیلئے اشتراک قائم کیا ہے ،یہ تربیتی پروگرامز میٹرو کیش اینڈ کیری کے کراچی ،لاہور ،اسلام آباد اور فیصل آباد کے مراکز میں منعقد کئے جائینگے۔اس تربیتی پروگرامز کا افتتاح میٹرو کیش اینڈ کیری پاکستان کے اظفر علی اور Giovanni Soranzo,جبکہ یونی لیور سالوشنز کے اکاؤنٹ منیجر یاسر بشیر نے کیا ۔اس تربیتی پروگرامز کے تحت پنجاب بھر میں روڈ شوز منعقد کئے گئے جہاں شیفس اور کچن اسٹاف کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ریگولیشنز کے تحت تربیت فراہم کی گئی جس میں خاص طور پر کچن کی دیکھ بھال اور کھانے پینے کی اشیاء کو مضر اثرات سے پاک کرنا شامل تھا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میٹرو کیش اینڈ کیری کے سینئر ہیڈ آپریشنز اظفر علی کا کہنا تھا کہ اس روڈ شو کا مقصد بزنس پروفیشنلز کو معیاری مصنوعات کی فراہمی کے ذریعے مارکیٹ میں بہترین بینچ مارک قائم کرنا تھا جبکہ اس سے شیفس میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق رکھنے کے حوالے سے بھی شعور اور آگاہی پیدا ہوگی ،اس روڈ شو میں یونی لیور کے ایگزیکٹیو شیف حماد کی جانب سے غذائی تحفظ کے حوالے سے عملی مظاہرہ بھی پیش کیا گیا جس میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے اپنے برانڈ کی مصنوعات اور یو ایف ایس پراڈکٹس کے استعمال کے ذریعے نئی ڈشز بنائی گئیں ،اس پروگرام میں صوبے بھر سے مختلف ہوٹلز،ریستورانز اور کیٹرنگ کے شعبے سے وابستہ200کے قریب شیفس نے حصہ لیا جو ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر مژبت اثرات مرتب کریگا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -