نوا زشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں،فوادچوہدری

نوا زشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں،فوادچوہدری

  

اسلام آباد(اے این این) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نوا زشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں، اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے پر مطمئن ہیں ، حکومت بریک ڈاؤن اسٹیج پر ہے فو ری طور پر عام انتخابات کرائے جائیں ،تحریک انصاف کو اپوزیشن میں اس کا جائز مقا م ملنا چاہیے ، ہم اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کیلئے بھی کوشش کررہے ہیں،ہر شخص کو پتا ہے کہ ملک کے اگلے وزیر اعظم عمران خان ہیں، آئندہ انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں کریں گے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ملک کے اداروں میں محاذ آرائی کی کیفیت پیدا کی جارہی ہے اور دوسری جانب نوا زشریف دوبارہ پاکستان چھوڑنے کی تیاری کر رہے ہیں مگر شریف خاندان کو بتانا ہوگا کہ ان کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آرہا ہے ؟ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد ہونے پر مطمئن ہیں ، اسحاق ڈار کے اثاثوں میں 91 فیصد اضافہ ہوا ہے، چند برسوں میں اثاثے 90 لاکھ سے 84 کروڑ تک کیسے پہنچ گئے، وہ بتائیں انکے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا ؟ میرے خیال میں اب ان کو استعفیٰ دے دینا چاہیے ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -