ڈار پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام نہیں

ڈار پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اگر نیب ریفرنس قوانین کے مطابق ہوتا تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوتا لیکن یہاں پر یکطر فہ کارروائی ہورہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا کوئی بھی الزام نہیں ہے لیکن دیکھنا ہوگا کہ نیب نے ریفرنس کس کے حکم یا قانون کے مطابق بنایا ہے طلا ل چوہدری نے کہا ہے کہ اس ملک میں جرم صرف سیاستدانوں نے کیے ہیں کبھی ان کو اٹک جیل یاپھر ان کو جلا وطن کردیا جاتا ہے پی سی او کا راستہ ہمیشہ بند ہونا چاہیے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عدالت کی ہدایت کے مطابق ہم تعاون کرتے ہیں کیونکہ ہم آئین اور قانون پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ میڈیا پر تشدد کا واقعہ وڈیو بنانے پر پیش آیا ہے ہم اس کی انکوائری کررہے ہیں عدالت کے باہر سکیورٹی اسلام آباد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔
طلال چودھری