تنظیم لوکل کونسل ایمپلائیز آزادکشمیر کااظہارتشکر،احتجاج موخرکردیا

تنظیم لوکل کونسل ایمپلائیز آزادکشمیر کااظہارتشکر،احتجاج موخرکردیا

  

مظفرآباد (بیورورپورٹ ) تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز آزادکشمیر نے آزادکشمیر بھر میں اظہار تشکر مناتے ہوئے احتجاج موخر کردیا اور کام شروع کردیا گیا ہے7روز کے بعد شہروں سے ٹنوں کے حساب سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جائے گا اور دفاتر وں کے بند تالے کھل گئے ہیں دارالحکومت مظفرآباد میں تنظیم لوکل کونسل ایمپلائز میونسپل کارپوریشن ‘کمپلیکس میں اظہار تشکر تقریب منعقد کی اس موقع پر ملازمین نے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان اور مرکزی عہدیداران کے حق میں نعرہ بازی کی اظہار تشکر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر شیخ طاہروسیم‘ضلع کونسل مظفرآباد میں ڈویژن کے سرپرست اعلی راجہ فیصل امیر خان‘صدر سردار معروف خان‘سید شاہد گیلانی‘ چوہدری راحیل‘جاوید اعوان ‘ ضیاء الرحمن اعوان ‘راجہ شاہد قیوم ‘چوہدری بدر منیر‘امجد اقبال ‘علی اکبر بھٹی ‘جہانگیر کاظمی ودیگر نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے براہ راست یقین دہانی کروائی کہ آپ کے جملہ مسائل حل کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لیے7روز تک احتجاج پر رہے اس دوران ہمارے جائز مطالبات پر ساتھ دینے والے جملہ تنظیم ہاء ملازمین ‘تاجر برداری ‘سیاسی نمائندگان‘سول سوسائٹی‘پرنٹ الیکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں ہمارے احتجاج کا مقصد سالہا سال سے التواء کا شکار جائز مطالبات تھے پینشنرز کا دیرینہ معاملہ ‘تنخواہوں کی کٹوتی تنخواہوں میں10فیصد اضافہ شامل ہے اگر وعدے کے مطابق ان معاملات کا نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا تو ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہ ہوگا

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -