افغانستان کی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرنہیں ڈالاجاسکتا،مشترکہ مقاصدکے حصول کیلئے امریکاکیساتھ ملکر کرداراداکریں گے،اعزاز چودھری

افغانستان کی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرنہیں ڈالاجاسکتا،مشترکہ مقاصدکے ...
افغانستان کی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرنہیں ڈالاجاسکتا،مشترکہ مقاصدکے حصول کیلئے امریکاکیساتھ ملکر کرداراداکریں گے،اعزاز چودھری

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کاحل عسکری نہیں سیاسی ہے اورپاک سرزمین تشدد کےلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے،پاکستان سفارتخانے میں یوم دفاع کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ناکامیوں کاملبہ پاکستان پرنہیں ڈالاجاسکتا،پاک امریکاتعلقات کی ایک تاریخی حیثیت ہے،مشترکہ مقاصدکے حصول کیلئے امریکاودیگرممالک کیساتھ مل کر کرداراداکریں گے۔

مزید خبریں:۔بھارتی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

جبکہ پاکستان کے ملٹری اتاشی میجرجنرل سرفرازچودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان کااستحکام پاکستان کےلئے بہت اہم ہے، ہم مسلسل جنگ کی حالت میں ہیں اورپاکستانی مسلح افواج قیام امن کےلئے بھرپورکرداراداکررہی ہیں،میجرجنرل سرفرازچودھری نے کہا کہ مشکلات سے نمٹنے کےلئے قوم کامتحدہوناضروری ہے اورہرگزرتے دن کے ساتھ ہماری قوم طاقتوربن کرابھررہی ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجودحل طلب ہے،تقریب میں امریکی دفترخارجہ اورمحکمہ دفاع کے اعلیٰ عہدیداران اورافسران نے بھی شرکت کی۔

مزید خبریں:۔شاہ محمود قریشی کی نظر میری نہیں عمران خان کی کرسی پر ہے: خورشید شاہ

مزید :

قومی -اہم خبریں -