حسین حقانی کی تصویر ہٹائی نہیں، حادثاتی طور پر گری تھی، دوبار لگا دی گئی
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکا میں پاکستانی سفارتخانے سے سابق سفیرحسین حقانی کی تصویر ہٹائی گئی نہیں تھی بلکہ گذشتہ روز ایک تقریب کے دوران حادثاتی طور پر تصویر گر گئی تھی جسے دوبارہ لگا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج صبح پاکستانی میڈیا میں خبر آئی تھی کہ پاکستانی سفارتخانے کی گیلری میں قیام پاکستان سے اب تک تمام سفراکی تصاویرموجودہیں لیکن سابق سفیرحسین حقانی کی تصویرہٹا دی گئی ہے۔تاہم اب پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی سفارت خانے میں گذشتہ روز ایک تقریب منعقد کی گئی ، اس تقریب کے دوران سفارت خانے کے عملے نے اس دیوار کے ساتھ جہاں سابق سفیروں کی تصاویر آویزاں تھیں ٹیبل لگائے ، اسی دوران حادثاتی طور پر حسین حقانی کی تصویر گر گئی تھی جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے آج شام تصویر دوبارہ اپنے مقام پر آویزاں کر دی گئی ہے۔ ۔
مزید خبریں:۔افغان خاتون کے الزامات کے بعد عماد وسیم نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا