رحیم یار خان میں ہسپتال انتظامیہ کا نا روا سلوک ،خاتون نے ایمرجنسی کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن )رحیم یار خان میں ہسپتال انتظامیہ نے حاملہ خاتون کے ساتھ ناروا سلوک برتا جس کے باعث خاتون نے ایمرجنسی وارڈ کے باہر بچے کو جنم دے دیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق رحیم یار خان کے شیخ زائد ہسپتال میں خاتون کو سنجیدہ حالت میں ہسپتال لا یا گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے اس کے ساتھ نا روا سلوک برتا اور خاتون کو ایک گھنٹے تک وارڈ کے باہر ہی روکے رکھا جس کے باعث خاتون نے ایمر جنسی کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ۔