ایسی جمہوریت پر میں علیٰ الصبح ناشتے کے بعد ایک ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں جو 7 دن میں اسمبلی کورم پورا نہ کر سکے،شیخ رشید

ایسی جمہوریت پر میں علیٰ الصبح ناشتے کے بعد ایک ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں جو 7 ...
ایسی جمہوریت پر میں علیٰ الصبح ناشتے کے بعد ایک ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں جو 7 دن میں اسمبلی کورم پورا نہ کر سکے،شیخ رشید

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایسی جمہوریت پر میں علیٰ الصبح ناشتے کے بعد ایک ہزار بار لعنت بھیجتا ہوں جو ایک ہفتے سے اسمبلی میں کورم پورا نہیں کر سکی،ان کا کہنا تھا کہ 50 وزیر ہیں سات دن سے ایوان کا کورم پورا نہیں ہوا،نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں استدعا کی کہ 8 عہدوں کا فیصلہ عدالت کرے ،اگر حکومت، اپوزیشن لیڈر کسی چیز پر اتفاق نہ کرسکیں تو پھر آئین میں کوئی گنجائش نہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہئے اپوزیشن میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ووٹ زیادہ ہیں ،آزاد اور غیرجانبدار عبوری حکومت آنے تک عام انتخابات نہیں ہوسکتے اورچوروں کے کہنے پر نیب کا چیئرمین نہیں لگے گا۔ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی علما کی فہرست میں بڑی تذلیل ہوچکی ہے،جے یو آئی کا مقصد اسلام نہیں اسلام آباد ہے ،مولانا اپوزیشن میں نہیں آسکتے اتنی بڑی غلطی وہ نہیں کرسکتے،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کا نام ہے باقی کسی کا نام نہیں،الیکشن کمیشن کو باوقار اور نیب کو بااعتماد بنانا ہے ورنہ الیکشن نہیں ہوں گے، اگر یہ الیکشن کمیشن، نیب اور عبوری حکومت ہو تو لکھ کر دیتا ہوں انتخابات نہیں ہونگے،90دن میں ساری سیٹلمنٹ ہوجائے گی ۔ممکن ہے خورشید شاہ سے تمام معاملات طے پاجائیں۔

مزید خبریں:۔انڈہ کھاتے ہی وہ 12 تبدیلیاں جو آپ کے جسم میں آتی ہیں

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ میرا اپوزیشن لیڈر بننے کا کوئی ارادہ نہیں ،میں نے عمران خان کوواضح کر دیا تھا کہ میں کسی صورت اپوزیشن لیڈر نہیں بننا چاہتا،میں نظام کو بچانا چاہتاہوں لیکن اداروں کو للکارا جارہاہے،ملک میں چور مچائے شور کی مہم لگی ہوئی ہے،ان کا کہنا تھا کہ خورشید شاہ نے وہی کہنا ہے جو زرداری کہیں گے لیکن یہ کہتے ہیں کہ ہم ہیں تو جمہوریت اور پاکستان ہے ،شیخ رشید نے ایک بار پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں تین مہینے بہت اہم ہیں ،پنجاب میں مستقبل کا الیکشن ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان ہے،معلوم کریں کتنے لوگوں نے دبئی سے اقامے پرسرینڈرکیایہ چورمچائے شوروالامعاملہ چل رہا ہے،امیگریشن میں اقامہ واپس لینے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سب سے مشکل کیس وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا ہے ،وزیر خزانہ اپنے بیان سے پیچھے ہٹتے ہیں تو پھنس جائیں گے اوراگر وہ اپنے بیان پر رہتے ہیں تو نوازشریف پھنستے ہیں،شیخ رشید نے کہا کہ اگر احتساب عدالت میں پیش نہ ہوتے تو ان کی جائیداد قرق ہوجاتی ۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل عدالتوں میں وزیرو ں کی پیشیاں جاری ہیں اگر ایل این جی کیس کھل گیا تو وزیراعظم بھی پیش ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:۔آسان ترین نسخہ جس کے ذریعے آپ اپنے بالوں کو دنوں میں پھر سے گھنے بناسکتے ہیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -