پہلا ٹیسٹ میچ، سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے خلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا لیے

پہلا ٹیسٹ میچ، سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے خلاف 4وکٹوں کے ...
پہلا ٹیسٹ میچ، سری لنکا نے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے خلاف 4وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ابو ظہبی میں جاری پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلے ٹیسٹ کا پہلا روزختم ہو گیا، سری لنکا نے 4وکٹوں کے نقصان پر 227رنز بنا لیے ہیں، کپتان دینیش چندی مل 60رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی جانب سے دمتھ کرونارتنے اور کوشال سلوا نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی نے کوشال سلوا کو 12رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔اس کے بعد تھرمانے بغیر کوئی رن بنائے یاسر شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہوئے۔کچھ ہی دیر بعد یاسر شاہ نے کوسال مینڈس کو 10سکور پر آوٹ کیا۔جبکہ دمتھ کرونارتنے نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے، 93رنز بنا کر رن آﺅٹ ہو گئے، اس وقت ڈک ویلا 42اورکپتان دنیش چندیمل 60رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ سری لنکا کی ٹیم کا مجموعی سکور4وکٹوں کے نقصان پر 227ہے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2جبکہ حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔
اس سے قبل ابو ظہبی کے شیخ زائد کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نے بتا یا کہ آج اینجلوز میتھیو ٹیم میں نہیں ہیں لیکن اگلے میچ میں وہ دستیاب ہو نگے۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی کپتانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں بطور کپتان اچھی پرفارمنس کے لیے پر امید ہوں۔انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے لیکن بد قسمتی سے ٹاس کا فیصلہ کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا۔
مزید خبریں :افغان خاتون کے الزامات کے بعد عماد وسیم نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

مزید :

کھیل -