نوعمر خود کش بمبار کی پنجاب آمد، تصویر سمیت تفصیل جاری

نوعمر خود کش بمبار کی پنجاب آمد، تصویر سمیت تفصیل جاری
نوعمر خود کش بمبار کی پنجاب آمد، تصویر سمیت تفصیل جاری

  

لاہور (ویب ڈیسک) نوعمر خود کش بمبار کی پنجاب آمد، حساس اداروں کی جانب سے مبینہ خود کش بمبار کی تصویر سمیت تفصیلات فراہم کردی گئیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید بڑھادی گئی۔

روزنامہ خبریں کے مطابق پنجاب کے اہم شہروں میں یوم عاشورہ کے موقع پر ممکنہ دہشتگردی کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کالعدم تنظیم کے (گیدارگروپ) کے کمانڈر غفران کی جانب سے کم عمر خود کش بمبار کو پنجاب روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کم عمر نوجوان جو کہ شکل و صورت سے افغانی دکھائی دیتا ہے لاہور سمیت پنجاب کے کسی بھی اہم شہرمیں خود کش بمبار کے طور پر بھجوایا گیا ہے تاکہ محرم الحرام کے دنوں میں تخریب کاری کی بڑی کارروائی کی جاسکے۔

ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق، ایک زخمی

مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر کو ایس پی سے لے کر بیٹ افسران تک تمام لاہور پولیس کو شیئر کردیا گیا ہے جبکہ اس مبینہ خود کش حملہ آور کی تصویر کو تھانوں میں بھی آویزاں کردیا گیا ہے تاکہ تھانوں میں آنے والے شہری بھی اس دہشتگرد کو دیکھ سکیں اور اگر کسی کو اس کے متعلق کچھ معلومات ہوں تو وہ پولیس کو بتادیں۔ حساس اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیاں اور شہریوں کو مکمل چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ شہرمیں بھی سرچ آپریشنز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مزید :

لاہور -