لاہورہائیکورٹ، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

لاہورہائیکورٹ، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس ...
لاہورہائیکورٹ، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر،رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی،میڈیا رپورٹس کے مطابق نوازشریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماجی کارکن آمنہ ملک نے دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نوازشریف تواتر کے ساتھ سپریم کورٹ اور ججز پر تنقید کر رہے ہیں، عدلیہ مخالف بیانات، تقاریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہیں،لہٰذا سابق وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر درخواست واپس کر دی،رجسٹرار آفس کا کہنا تھا کہ درخواست کے ساتھ ہائیکورٹ کا24اگست کاحکم نہیں لگایا گیا۔

مزید خبریں:۔لاہور ہائیکورٹ،عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر