ائر وائس مارشل حسیب پراچہ نے چین کا جدید جنگی طیارہ اڑایا

ائر وائس مارشل حسیب پراچہ نے چین کا جدید جنگی طیارہ اڑایا
ائر وائس مارشل حسیب پراچہ نے چین کا جدید جنگی طیارہ اڑایا

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستانی ائر فورس کے ائر وائس مارشل حسیب پراچہ نے چین کا نیا جنگی طیار ہ اڑایا ،پاکستان ایئرفورس کے حسیب پراچہ جو پاکستان ائر فورس کی جنوبی کمانڈ کے سربراہ ہیں نے گزشتہ روز چین کی تیسری نسل کا جدید ترین جنگی طیارہ جے ۔11بی ایس ایک گھنٹے تک اڑا نے کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس پرواز کے دوران چین کی لبریشن آرمی ائر فورس کے وائس چیف آف سٹاف زن زن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ یہ پہلا موقع ہے پاکستان کے کسی اعلیٰ ملٹری عہدیدار نے چین کا جدید ترین جنگی طیارہ اڑایا۔ائروائس مارشل حسیب پراچہ نے چینی جنگی طیارہ اڑا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔پرواز کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اتنا ہی کرسکتا تھا ، زن زن اس سے زیادہ کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

اسلام آباد -