داعش کے کارندے کو 28 سال قید کی سزا سنادی گئی

داعش کے کارندے کو 28 سال قید کی سزا سنادی گئی
داعش کے کارندے کو 28 سال قید کی سزا سنادی گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے کارندے کو 28 سال قید کی سزا سنادی۔

تفصیلات کے مطابق داعش کے کارندے کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ہوئی جس کے بعد عدالت نے مجرم ابو جندل کو 28 سال قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے مجرم کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش کے کارندے ابو جندل سے 3 کلو گرام بارودی مواد برآمد ہوا تھا۔

مزید :

راولپنڈی -