دریائی راستوں سے دہشتگردوں کے پنجاب داخلے کاانکشاف

دریائی راستوں سے دہشتگردوں کے پنجاب داخلے کاانکشاف
دریائی راستوں سے دہشتگردوں کے پنجاب داخلے کاانکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)دریائے راوی سمیت پنجاب کے دیگر دریائی راستوں سے کالعدم تحریک طالبان اوردیگر کالعدم تنظیموں کا اسلحہ ،بارودی سامان،خود کش جیکٹ ودیگر ممنوعہ اشیاسمگلنگ کرنے کا انکشاف ہوا۔

روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق شہروں میں چیک پوسٹوں پرکڑی چیکنگ کے باعث کالعدم تنظیموں کے سہولت کار،معاونت کاراورخود کش بمبار دریائے جہلم،دریائے راوی اورستلج کے راستوں سے ماہی گیرو ملاح وغیرہ کا بھیس بدل کر کشتیوں میں سوار ہو کر بارودی سامان ،اسلحہ ،خود کش جیکٹ و دیگر ممنوعہ اشیاسمیت لاہو ر، چنیوٹ ،فیصل آباد ،جہلم ،ملتان ،ساہیوال ،شیخوپورہ ،گوجرانوالہ پہنچ گئے ،کالعدم تنظیموں کے یہ کارندے رات کے اندھیرے میں کشتیوں میں سوار ہوکرروانہ ہوئے لیکن چیک پوسٹوں پر بھی انہیں چیک نہیں کیا گیا۔

بھارتی فائرنگ سے نوجوان کی شہادت، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب،احتجاج ریکارڈ کروایا گیا

اخباری ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کارکن، معاونت کاراورسہولت کارگاڑیوں میں سوار ہوکر جلال آباد سے خیبر پختونخوا پہنچے ،جس کے بعد وہ اسلحہ اور بارودی سامان سمیت دریائی راستوں کے ذریعے پنجاب کے مختلف اضلاع میں داخل ہوئے ،انکے بعض سہولت کار پہلے سے ہی دریاکنارے کچی آبادیوں میں رہائش پذیر ہیں جو وہاں کی پوری معلومات اپنی تنظیم کو فراہم کرتے ہیں۔بتایاگیاکہ کالعدم تنظیم کے یہ کارندے محرم الحرام سے قبل ہی دریاکنارے آبادیوں میں آکر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مقیم ہوگئے اورپھرموقع پاکر سازوسامان سمیت کشتیوں میں سوار ہوکردریائی راستوں سے اپنے مطلوبہ مقامات پرپہنچ کرروپوش ہوگئے ،یہ کارندے ایک دوسرے سے موبائل فون پر رابطہ نہیں کررہے جس کی وجہ سے وہ ٹریس نہیں ہوپارہے۔

سکیورٹی اداروں نے اعلیٰ پولیس حکام کو خبردار کیا کہ خصوصی طور پر دریائی راستوں پرموجود چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو الرٹ کیا جائے اورسخت چیکنگ کی جائے جبکہ اردگرد کی آبادیوں میں سرچ آپریشن بھی یقینی بنایاجائے۔

مزید :

لاہور -