عمران خان کے خلاف بنی گالہ اراضی کیس ردی کی ٹوکری میں جا رہا ہے: فواد چوہدری

عمران خان کے خلاف بنی گالہ اراضی کیس ردی کی ٹوکری میں جا رہا ہے: فواد چوہدری
عمران خان کے خلاف بنی گالہ اراضی کیس ردی کی ٹوکری میں جا رہا ہے: فواد چوہدری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف بنی گالہ اراضی کیس ردی کی ٹوکری میں جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہیں بھی یہ الزام نہیں ہے کہ عمران خان نے یہاں پر ٹھیکوں میں پیسے کمائے، کہیں پر منی لانڈرنگ کا الزام نہیں ہے۔ عمران خان اور نواز شریف کے کیس میں یہی فرق ہے کہ نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سوال اٹھائے جارہے ہیں کہ ایک لاکھ ڈالر کی ٹرانزیکشن ہم ثابت نہیں کرپائے، ہم عدالت میں بینکنگ ٹرانزیکشنز دے رہے ہیں ، ہم نے 40سال پرانا ریکارڈ منگوایا کوئی قطری خط نہیں پیش کیا ۔

خواجہ آصف کے بیان پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں ،نواز شریف عدلیہ اور پاک فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث ہیں :نعیم الحق

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کیس ردی کی ٹوکری میں جا رہا ہے فنڈنگ کے کیس کا پہلے ہی کوئی حال نہیں ہے، پی ٹی آئی نے 40 ہزار ڈونرز کے نام جمع کرا دیے ہیں ، ہم اسامہ بن لادن سے پیسے نہیں لیتے رہے، اگر آپ غیر ملکی پاکستانیوں سے فنڈز لینے کو درست نہیں سمجھتے تو پھر ان کی طرف سے آنے والا زر مبادلہ بھی نہیں لینا چاہیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -