وہ دنیا جو نظر نہیں آتی لیکن اس اسم الٰہی کا ذاکر جاگتی آنکھوں سے پوشیدہ دنیا کو دیکھ لیتا ہے،پڑھنے کا طریقہ جان لیں

وہ دنیا جو نظر نہیں آتی لیکن اس اسم الٰہی کا ذاکر جاگتی آنکھوں سے پوشیدہ دنیا ...
وہ دنیا جو نظر نہیں آتی لیکن اس اسم الٰہی کا ذاکر جاگتی آنکھوں سے پوشیدہ دنیا کو دیکھ لیتا ہے،پڑھنے کا طریقہ جان لیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیر ابو نعمان رضوی سیفی
بہت سے مسلمان عبادت و ریاضت کے ساتھ اس بات کی خواہش رکھتے ہیں کہ انہیں انوار الٰہی کا مشاہدہ ہوجائے اور وہ اس لطیف دنیا کو دیکھ سکے جس کی تمنا دیکھنے کے بعد کبھی ختم نہیں ہوتی ۔اسم اللہ یا مومن کا ذاکر اس مقام کو پالیتا ہے ۔ شہوت نفس اور غضب سے الگ ہو کر علیحدگی میں اکیالیس روز تک 1100مرتبہ اول و آخر درود کے ساتھ اس اسم مبارکہ کا ذکر شروع کردے تو وہ اپنے آپ کو نور کے سمندر میں جگمگاتا ہوا دیکھے گا، جاگتی آنکھوں سے پوشیدہ دنیا دیکھ سکے گا۔ شیخ احمد بن علی بونیؒ فرماتے ہیں کہ مومن کے لغوی معنی اسلام کی تصدیق کرنے والا کے ہوتے ہیں۔عالم برزخ کی سیر اس اسم مبارک کی بدولت ممکن ہو جاتی ہے اور عامل اس کے تمام طبقات کا مشاہدہ کرتا ہے۔
۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزید :

روشن کرنیں -