تحریری جواب میں کہاں لکھا ہے 65 لاکھ روپے جمائما کو گفٹ کئے ،چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل کو پکڑ لیا

تحریری جواب میں کہاں لکھا ہے 65 لاکھ روپے جمائما کو گفٹ کئے ،چیف جسٹس نے عمران ...
تحریری جواب میں کہاں لکھا ہے 65 لاکھ روپے جمائما کو گفٹ کئے ،چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل کو پکڑ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تحریری جواب میں کہاں لکھا ہے کہ 65 لاکھ روپے جمائما کو گفٹ کئے اگربنی گالہ اراضی بے نامی مان بھی لی جائے تو کوئی بات نہیں، اس وقت 1لاکھ ڈالر کی ایسی رقم بھی ہے جس کی سورس معلوم نہیں ،بیگم صاحبہ کی طرف سے جو بڑی رقوم آئیں ان کے بھی واضح بینک چینلز دکھاتے۔
چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بدقسمتی سے آپ تسلی بخش جواب نہیں دے پارہے،یہ بتائیں کہ یہ رقم بینک کے ذریعے کیسے ٹرانسفر ہوئی ،جو پیسے آپ کو جائیداد خریداری کےلئے آتے رہے وہ آپ گفٹ شو کرتے ۔ہم عمل دیکھ کر فیصلہ کریں گے ،نیب کا ہمیں علم نہیں،آپ کو بتانا ہو گا کہ یہ قرض لیا تھا  اورواپسی کے ثبوت یہ ہیں۔
اس پر نعیم بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 65 لاکھ روپے جمائماکوتحفے میں دینے کی تردیدنہیں کی،الزام یہ تھا 65 لاکھ روپے جمائماکودے کرکالے دھن کوسفیدکیاگیا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -