”ایان علی کی ہمارے پاس ویڈیو موجود ہے جس میں ۔۔۔“قومی اسمبلی کی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ایسا اجلاس کے آصف زرداری کے واقعی ہوش اڑ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں بتا یا گیا ہے کہ ایان علی کی گرفتاری پر سب سے زیادہ واویلا سابق صدر آصف علی زرداری کے اہم افسر نے کیا ۔تفصیل کے مطابق اے ایس ایف ہیڈ کوارٹر میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکریٹریٹ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایس ایف بریگیڈیئر عمران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کو اکثر مواقعوں پر سیاسی اثرو رسوخ تلے دبا یا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایان علی کیس میں ہمارے پاس باقاعدہ ویڈیو موجود ہے جس میں سابقہ حکومت کا ایک اہم افسر ایان علی کوسہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ایان علی کو گرفتار کیا گیا تو سب سے زیادہ واویلا سابق صدر کے اہم افسر نے کیا ،بااثر شخصیت کا مدعا تھا کہ برآمد رقم مسجد کے لیے بھیجی جا رہی تھی ۔ اس موقع پر چیئر مین کمیٹی رانا حیات نے سوال کیا کہ طیاروں سے ملنے والی منشیات میں ملوث ملزمان کون ہیں ؟،ہم آپ کی دی ہوئی بریفنگ کو مسترد کرتے ہیں۔کمیٹی نے اے این ایف ،کسٹمز ،پی آئی اے اور اے ایس ایف کے افسران کی بریفنگ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ۔
مزید خبریں :جاتی عمرہ میں نواز شریف اور ملک ریاض کی ملاقات