”جے آئی ٹی پیشی کے دوران ایمبولینس میں یہ آلہ لگاہواتھا“تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

”جے آئی ٹی پیشی کے دوران ایمبولینس میں یہ آلہ لگاہواتھا“تہلکہ خیز دعویٰ ...
”جے آئی ٹی پیشی کے دوران ایمبولینس میں یہ آلہ لگاہواتھا“تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران بھیجی گئی ایمبولینس میں جاسوسی کے آلات تھے, ہماری بات کی تصدیق ہوگئی ہے اور میں آپ کو یقین سے کہہ سکتاہوں کہ وہ ایمبولینس انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل نے بھیجی تھی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ دیکھاجائے کہ جے آئی ٹی میں کیا ہورہاہے ۔ڈی جی انٹیلی جنس بیورو کو نیب کا نیاسربراہ بنانے کی کوشش ہورہی ہے،آئی بی کے ڈی جی نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی تھی، نواز شریف انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں،انصاف کی راہ میں نوازشریف کی مزاحمت پر سپریم کورٹ نوٹس لے ۔

انٹیلی جنس بیورو کے افسران کے بیرون ملک تعلقات ، درخواست گزار عدالت میں روپڑا اور ایسی بات بتادی کہ جان کر آپ کے پیروں تلے سے بھی زمین نکل جائے گی کیونکہ ۔ ۔ ۔
عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کاکہناتھاکہ نوازشریف انصاف سے نہیں بچ سکتے اور سچ کو نہیں چھپا سکتے، ان کی اداروں کو لڑانے کوشش اب انہیں مہنگی پڑرہی ہے، چیئرمین نیب ہو یا آئی بی کا سربراہ، یہ کٹھ پتھلی وزیراعظم کے ساتھ صحیح معنوں میں ملک کا دفاع نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف لندن جارہے ہیں، پتا نہیں وہ واپس بھی آئیں گے یا نہیں، انہوں نے پوری حکومت میں اپنے کارندوں کا جال پھیلایا ہوا ہے اور وہ اب سر اٹھارہے ہیں، نیب قوانین کے مطابق ہر کیس ایک ماہ میں حل ہوجانا چاہیے لیکن عدالت نے شریف خاندان کے کیسز میں 6 ماہ کا وقت دیا ہے، ہم امید کرتے ہیں نوازشریف کی جانب سے انصاف کی راہ میں اٹکائے جانے والے روہڑوں کا عدالت نوٹس لے گی۔
اپوزیشن لیڈر سے متعلق سوال کے جواب میں نعیم الحق نے بتایاکہ میڈیا نے غلط فہمیاں پھیلائیں اس پر ایک ہی فیصلہ ہوا ہے کہ اپوزیشن لیڈر صرف عمران خان ہی ہوں گے، تحریک انصاف کے اجلاس میں اتفاق رائے ہوا تھا کہ اپوزیشن لیڈر صرف عمران خان ہوں گے اور کوئی نہیں، شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کے لیے امیدوار نہیں ، آج یا کل پتا چل جائے گا کہ کیا ہمارے پاس اتنے ووٹ ہیں کہ اپنا اپوزیشن لیڈر لاسکیں،اپوزیشن لیڈر کے لیے عمران خان سے مقبول کوئی امیدوار نہیں۔

اگرآپ کے گھر میں خون کے چھینٹے پڑیں یا مختلف آوازیں آتی ہوں تو لوہے کی چار کیلیں لیں، ان پر قرآن مجید کی یہ سورة پڑھ کر دم کریں اور ۔ ۔ ۔
عمران خان نااہلی کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کاکہناتھاکہ تمام سوالات کے جواب دے دیئے ہیں، ریٹرنز کی ایف بی آر نے تصدیق کردی، میں سپریم ادارے کو چیلنج کرتاہوں کہ دوبارہ تصدیق کرکے دیکھ لیں، عمران کی حکومت نہیں ، کوئی موٹروے کا ٹھیکہ نہیں لیا، یقین دلاتاہوں کہ شریف خاندان نے تیس سال میں جودولت کمائی وہ صرف کمیشن سے کمائی ، کرپشن کیخلاف اس مہم زورو شور سے جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ انتخابی اصلاحات کے ترمیمی بل پر قانونی مشاورت کے بعد عدالت جائیں گے،کل تحریک انصاف کے تمام سینیٹرز کو عمران خان نے طلب کیا تھا، غیر حاضر سینیٹرز کی عمران خان نے سخت سرزنش کی ۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پوری کوششش کریں گے کہ ڈان لیکس کی رپورٹ سامنے لائی جائے، ڈان لیکس فوج کے خلاف نواز شریف اور مریم نواز کی سازش تھی جب کہ عدالتی احکامات کے باوجود ماڈل ٹاو¿ن کی رپورٹ ابھی تک شائع نہیں ہوا، یہ رپورٹ اس لیے چھپائی جارہی ہے کہ اس سانحہ میں شہبازشریف اور رانا ثناءاللہ ملوث ہیں۔

مزید :

قومی -