چیئرمین نیب کیلئے میڈیا پر چلنے والے ناموں میں صداقت نہیں ، ابھی کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا: خورشید شاہ

چیئرمین نیب کیلئے میڈیا پر چلنے والے ناموں میں صداقت نہیں ، ابھی کوئی نام ...
چیئرمین نیب کیلئے میڈیا پر چلنے والے ناموں میں صداقت نہیں ، ابھی کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا: خورشید شاہ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے چیئرمین نیب کیلئے میڈیا پر چلنے والے ناموں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ابھی تک کوئی نام تجویز نہیں کیا گیا، اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد متفقہ نام وزیراعظم کو دیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر ان کے تمام جماعتوں سے رابطے ہیں ، وہ عاشورہ کے بعد مشاورت تیز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے مشاورت اور وزیراعظم سے بھی ملاقات کرچکا ہوں، ابھی وزیراعظم نے کوئی نام تجویز کیا نہ اپوزیشن نے ، جماعت اسلامی کے علاوہ کسی طرف سے کوئی نام نہیں آیا،اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد متفقہ نام وزیراعظم کو دوں گا۔

عمران خان کو نااہل کرانے کا شوق نہیں مگر ان کے کرتوت ہی ایسے ہیں،طلال چودھری

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مشاورت سے قومی معاملات طے کرتی ہے، چیئرمن نیب کے تقرر پر اتفاق نہ ہوا تو معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا، 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی میں 6 ارکان حکومت کے اور 6 حزب اختلاف کے ہیں، یہ کمیٹی ووٹنگ کے ذریعے چیئرمین نیب کا تقرر کرے گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -