بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ
بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ریاست تلنگانا میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانا کے علاقے کیسرا میں انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

امریکی صدر کے فیس بک پر الزامات بے بنیاد ہیں، مارک زکر برگ

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے نے حیدر آباد دکن کے حکیم پیٹ ٹریننگ اکیڈمی سے اڑان بھری تھی اور اس کی منزل کیسرا تھی ، طیارے میں پائلٹ سمیت 3 افراد سوار تھے۔ دوران پرواز طیارے میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ لینڈنگ کرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں سوار تینوں افراد بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید :

بین الاقوامی -