دبنگ خان کی زندگی کے یادگار 75 روپے

دبنگ خان کی زندگی کے یادگار 75 روپے
دبنگ خان کی زندگی کے یادگار 75 روپے

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کے مشہور ریلیٹی شو ’’بگ باس‘‘ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ 75 روپے وصول کی تھی۔

امریکی جریدے فوربز نے ایک رپورٹ میں بالی ووڈ کے سلطان کو رواں سال کا دوسرا سب سے زیادہ کمانے والا اداکار قرار دیا تھا اور گزشتہ روز ہی ایک اور رپورٹ میں سلمان خان کو ٹی وی کا مہنگا ترین میزبان قرار دیا گیا تاہم بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس 11‘ کے ایک قسط کے 11 کروڑ روپے وصول کرنے والے سلومیاں نے فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ کتنی وصول کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹریو میں سلمان خان سے جب دنیا کا مہنگا ترین میزبان بننے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے اس کے رد عمل میں فلم انڈسٹری میں اپنی پہلی تنخواہ سے متعلق بتاکر سب کو حیران کردیا۔

پاناماپیپرزکیس؛ امیتابھ اورایشوریانےمالی دستاویزات جمع کرادیں

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میں ایک شو میں بیگ راؤنڈ ڈانسر کا کردار ادا کیا تھا جس کے لیے مجھے 75 روپے ملے تھے، البتہ میں وہاں ایک دوست کا ڈانس دیکھنے کے لیے گئے تھا لیکن اس نے مجھے بھی اپنے ساتھ شامل کرلیا اور میں نے تفریح کے طور پر وہاں ڈانس کیا مگر مجھے اس کے پیسے بھی ملے۔

دبنگ خان نے کہا کہ اس کے بعد میں نے ایک سافٹ ڈرنگ کا اشتہار کیا جس کے لیے مجھے 750 روپے دیے گئے لیکن پھر ایک طویل مدت تک 1500 روپے ملا کرتے تھے البتہ میری پہلی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کیلئے 31 ہزار روپے وصول کیے تاہم فلم کی کامیابی کے بعد مجھے مجموعی طور پر 75 ہزار روپے دیے گئے۔

”اس کو شرم نہیں آتی کہ۔۔۔“مومنہ مستحسن اور حمائمہ ملک کے درمیان شدید لڑائی ہوگئی، اداکارہ نے مومنہ مستحسن کو ایسی بات کہہ دی کہ سب کے سامنے شرم سے پانی پانی کردیا

سلمان خان کا کہنا تھا کہ ویسے تو بھارت میں بہت اچھے ٹی وی شوز ہورہے ہیں لیکن وہ سمجھتے ہیں کہ وہ تمام ان کے مزاج کے نہیں اور نہ ہی وہ ’ بگ باس‘ کے علاوہ کوئی اور شو کرسکتے ہیں کیوں کہ یہ ایک بہترین شو ہے اور اس میں انہیں مزہ آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے پروگرام چاہیئیں جس سے عوام جڑی ہوئی ہو، یہاں تک کہ ریئلٹی شو ’دس کا دم‘ بھی میرے لیے اچھا تجربہ رہا۔

مزید :

تفریح -